Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں سے متعلق یورپی منصوبے میں برطانیہ کا شمولیت سے انکار

برطانیہ نے پناہ گزینوں سے متعلق یورپی یونین کے پروگرام میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

بریسلز میں پناہ گزینوں کے بار ے میں جاری اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ، ایسے کسی پروگرام میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے ہمارا موقف پوری طرح واضح ہے۔ پناہ گزینوں کے بارے میں کسی بھی مشترکہ پروگرام میں برطانیہ کے شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

برطانوی وزیراعظم نےکہا کہ ، پناہ گزینوں کے بارے میں ہماری اپنی پالیسی ہے اور ہم اپنی سرحدوں کو بند رکھیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ، ڈبلن پروگرام کے نام سے یورپی یونین کے امیگریشن قوانین کا اطلاق برطانیہ پر بھی ہوتا ہے ۔ اس قانون کے تحت یورپی یونین کے تمام رکن ممالک پناہ گزینوں کی درخواست پر غور کرنے کے پابند ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ، یورپ میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے بارے میں دوسرے طریقے بھی پیش کیے جارہے ہیں جس کے تحت ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں، یورپ آنے والے پناہ گزینوں کی درخواست پر براہ راست یورپی یونین میں غور کیا جائے-

ٹیگس