نیٹو کے نئے کمانڈر کا انتخاب
Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
امریکی صدر باراک اوباما نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا اعلی کمانڈر مقرر کر دیا۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے مطابق جنرل کرٹس اسکپراٹی اس وقت جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب وہ جنرل فلپ بریڈ لوو کی جگہ نیٹو سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
بعض حلقوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کے اس اقدام کا مقصد مشرقی یورپ میں روس کے مقابلے میں نیٹو کی پوزیشن مضبوط بنانا ہے۔
نیٹو کے اعلان کے مطابق تنظیم نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کے انتخاب کی منظوری دے دی ہے۔