سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کی مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کی ، اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ، شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے جائزے کے تعلق سے، ایک اجلاس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا-
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعے کی صبح کو ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس نے آٹھ سوکلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے-
یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما " کم جونگ اون " کے بیان کے ایک دن بعد کیا گیا جس میں انہوں نے مزید ایٹمی وار ہیڈ اور میزائل تجربوں کا حکم دیا تھا-
رواں عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے اور خلا میں سٹلائٹ بھیجے جانے کے بعد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردی تھیں-
کہا جا رہا ہے کہ یہ پابندیاں گذشتہ دو عشروں میں اس ملک کے خلاف عائد کی جانے والی شدید ترین پابندیاں ہیں-