Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  •  امریکی دھمکیوں پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے کا انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی ایران کے خلاف دھمکیوں پر سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایرنا کی رپورٹ کے مطابق امیر سعید ایروانی نے عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے قانون کی بالادستی کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ امریکہ مسلسل خود مختار ممالک کو حملے اور ان کی سرزمین پر قبضے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایروانی نے مزید کہا امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا اور کھلے عام ایران کو طاقت کے استعمال اور فوجی مداخلت کی دھمکیاں دی ہیں ، بلکہ ٹرمپ نے ایران کے اندر بدامنی کو ہوا دینے کی بھی صریح کوشش کی ہے۔

ایران کے نمائندے نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی ان خلاف ورزیوں کی واضح دو ٹوک اور ان کے اصل ناموں کے ساتھ بیان کرے ، کیونکہ قانون شکنی قانون شکنی ہی ہوتی ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

 

ٹیگس