Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • جنوبی روس میں خودکش دھماکے

جنوبی روس میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نیوز نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ جارجیا کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے اسٹاوروپول میں تین خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔ خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن اور وزارت داخلہ کے نمائندہ دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں دیگر دو حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ان حملوں میں کوئی شہری یا سیکورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

روس میں یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حالیہ دنوں میں یورپ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

گذشتہ ماہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر دھماکوں میں پینتس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

قبل ازیں نومبر دوہزار پندر ہ میں فرانس کے درالحکومت میں پیرس میں چھے مقامات پر ہونے والے حملوں میں ایک سوتیس افراد مارے گئے تھے۔

ٹیگس