May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، دو لاکھ افراد متاثر

سری لنکا میں تین روز سے جاری بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

حکام کے مطابق نہ رکنے والی بارشوں سے ملک میں سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو گیا ہے اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہو گئے۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس