سری لنکا میں بارشوں کا قہر، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
May ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
سری لنکا میں بارشوں کا قہر جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔
سری لنکا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ میں دبے سولہ افراد کی لاشوں کو نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ستّائیس تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں مسلسل ہونے والی بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔
کئی علاقے زیر آب آنے سے ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
پانی میں پھنسے دو سو افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچایا۔
اس رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے۔ بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ سے تین گاؤں دب گئے ہیں۔