شنگھائی تعاون تنظیم کا تاشقند سربراہی اجلاس
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جمع ہو گئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اپنے تاشقند اجلاس میں مختلف سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ تاشقند سربراہی اجلاس میں افغانستان کے سیکورٹی مسائل اور بین الاقوامی دہشت گردی کے بارے میں بھی گفتگو ہوگی۔
تاشقند اجلاس میں ایران کی جانب سے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی زیر قیادت ایک وفد شرکت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم دو ہزار ایک میں قائم ہوئی ہے اور چھے ممالک روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان اور ازبکستان اس کے اصل رکن ممالک ہیں جبکہ کئی دیگر ملکوں کو اس تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے رکنیت حاصل ہے۔