بان کی مون کی جانب سے استنبول حملے کی مذمت
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ترکی کے شہر استنبول کے ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے ایک بیان میں استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور اس قسم کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔
بان کی مون نے اس بیان میں حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور ترکی کی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انھیں تعزیت پیش کی۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس حملے کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔