Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • صومالیہ میں بم دھماکہ، اٹھارہ عام شہری ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے قریب ایک بم دھماکے میں اٹھارہ عام شہری ہلاک ہو گئے۔

رویٹرز نے صومالیہ کی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعرات کو موغادیشو کے قریب لافولہ علاقے میں ایک مینی بس کے راستے میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم اٹھارہ عام شہری ہلاک ہو گئے-

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مینی بس جل کر راکھ ہو گئی اور اس میں سوار سبھی مسافر ہلاک ہو گئے- مذکورہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا- ایک عینی شاہدکا کہنا ہے کہ جو مینی بس دھماکے کا نشانہ بنی ہے اس کی حفاظت کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی بھی اس کے ساتھ چل رہی تھی-

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں صومالیہ میں اس قسم کے حملے دہشت گرد گروہ الشباب کرتا رہا ہے-

ٹیگس