Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • لیبیا: طرابلس میں فرانسیسی سفیر کو حکومت نے طلب کر لیا

لیبیا کی قومی حکومت نے طرابلس میں فرانس کے سفیر کو طلب کر لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طرابلس میں فرانس کے سفیر کو ہم آہنگی کے بغیر حملہ کرنے کی بنا پر کہ جس میں کئی عام شہری مارے گئے  تھے، طلب کیا گیا۔

بنغازی کے مشرق میں اجدابیا شہر کے قریب فرانس کے جنگی طیاروں کے حملے میں سولہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

لیبیا کی قومی حکومت نے فرانس کے سفیر کو اس واقعہ پر احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ جس میں اس حملے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ٹیگس