Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • روسی صدر کی جانب سے ٹرمپ کے موقف کی حمایت

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بحرالکاہل کے تجارتی معاملات میں رخنہ اندازی نہیں کریں گے۔

یہ بات انہوں نے ایشیا پیسفک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس کے بعد پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسفک ریجن کے تجارتی معاملات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
روس کے صدر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ نو منتخب امریکی صدر بقول ان کے ماسکو  کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں گے جو یوکرین اور شام کے معاملات پر خاصے کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ولادی میر پوتن نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں انتخابات سے پہلے مسائل اور حقیقی پالیسیوں کے درمیان کافی فرق پایا جاتا ہے۔
روس صدر نے تیل کی منڈی کی آشفتہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کی خاطر پیداوار میں کمی کے لیے تیار ہے۔
ولادی میر پوتن نے کہا کہ تیل کی منڈی کے حوالے سے اوپیک اور روس کے موقف میں کوئی تبدیل نہیں آئی ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اوپیک کے آئندہ اجلاس میں تیل کی پیدوار میں کمی کے بارے میں حتمی اتفاق رائے ہو جائے گا۔

 

ٹیگس