بریگزیٹ پر عمل درآمد کے بعد برطانیہ پر قرض میں اضافہ
برطانیہ کے وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ برگزیٹ پر عمل درآمد سے اس ملک پر اربوں پونڈ کے قرض کا اضافہ ہو سکتا ہے
برطانیہ کے وزیرخزانہ فیلیپ ہیمنڈ نے بدھ کو برطانوی دارالعوام میں بجٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزیٹ کی وجہ سے اس ملک پر انسٹھ ارب پونڈ مزید قرضوں کا بوجھ پڑے گا- برطانیہ کے وزیرخزآنہ نے مزید کہا کہ قرضوں میں یہ اضافہ ،اس ملک کے یورپی یونین سے نکلنے کے باعث دوہزاربیس تک اقتصادی شرح نمو میں کمی کی وجہ سے ہوگا-
برطانیہ کے وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق برطانوی بجٹ خسارے کے باعث اس ملک کی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک سو بائیس ارب پونڈ تک پہنچ سکتا ہے جس میں انسٹھ ارب پونڈ بڑھنے کا سبب براہ راست بریگزیٹ بنا ہے- برطانیہ کی شیڈو کابینہ کے وزیرخزانہ جان میک نے برطانیہ کی کنزرویٹیو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ برگزیٹ کے لئے تیار نہیں ہے- برطانوی عوام نے تیئیس جون دوہزارسولہ کو ایک ریفرنڈم کے ذریعے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے-