Nov ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورت حال پر بان کی مون کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان نے اپنے ایک بیان میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے کہا ہے کہ جارحیت سے گریز کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے کےعوام کےساتھ ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان اورہندوستان امن کئے لیے کوششں اور اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک دونوں جانب سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کے سیاسی تعلقات کافی حد تک کشیدہ ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس