صیہونی باشندوں کا ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ
صیہونی باشندوں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں کے باشندے، بدھ کے روز مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر اس مسجد میں یہودی رسم "تلمودی" ادا کرنا چاہتے تھے لیکن فلسطینی نمازیوں نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کر کے مسجد الاقصی میں صیہونیوں کو یہ رسم ادا نہیں کرنے دی۔
بعض انتہاپسند اور شدت پسند صیہونی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز اجتماعی طور پر مسجد الاقصی پر حملہ کرنے اور اس مبارک مسجد میں "ہانوکا" عید کی رسم ادا کرنا چاہتی ہیں۔ "ہانوکا" صیہونیوں کا ایک جشن ہے جو دسمبر کے آخر میں آٹھ روز تک منایا جاتا ہے۔
مسجد الاقصی پر حالیہ دنوں کے دوران صیہونیوں نے کئی بار حملے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی بیت المقدس کے اسلامی رنگ اور تشخص کو ختم کر کے اسے یہودی رنگ دینا چاہتے ہیں اور وہ اس کی اسلامی نشانیوں اور علامتوں کو ہٹا کر ان کی جگہ یہودی نشانیاں رکھ رہے ہیں۔