Dec ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • کانگو میں مظاہرین اور پولیس میں خونریز جھڑپیں

افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلیک آف کانگو میں ملک گیر مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے

نیوز ویب سائٹ افریقا نیوز نے جمعرات کو خبردی ہے کہ کانگو کی حکومت کے مخالف پندرہ سیاسی رہنماؤں کو قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف ان کے حامیوں نے پورے ملک میں مظاہرہ کیا جبکہ دارالحکومت کینشاسا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی - خبروں کے مطابق کانگو کی عدالت نے ملک کے پندرہ مخالف سیاسی رہنماؤں کو ملک میں شورش بپا کرنے اور بدامنی پھیلانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے - اگرچہ کانگو کی عدلیہ نے ملک میں پائی جانےوالی سیاسی بے چینی پر قابو پانے کے لئے چونتیس مخالف سیاسی رہنماؤں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے لیکن  انیس دسمبر کو کانگو کے صدر جوزف کابیلا کے دور صدارت کے اختتام پرملک میں پرتشدد واقعات میں شدت آگئی ہے - باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک تیس افراد پرتشدد مظاہروں میں مارے جاچکے ہیں - کانگو کی حکومت نے پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں پر پابندی عائد کررکھی ہے-

 

ٹیگس