Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • فلوریڈا ہوائ‏ی اڈے کا حملہ آور نفسیاتی مریض یا داعش کا رکن؟

امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاؤڈرڈیل ہالیوڈ ہوائی اڈے پر فائرنگ کرنے والے نوجوان اسٹیبن سینٹیاگو نے اس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ اس نے داعش کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا ہوائی اڈے پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کرنے والے امریکی شہری نے گذشتہ برس نومبرمیں ریاست آلاسکا کے شہر اینکوریج کے پولیس اسٹیشن میں حاضر ہو کر یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ ایسی آوازیں سن رہا ہے جن میں اس کو داعش میں شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے- 

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ  اسٹیبن سینٹیاگو، دو ہزار دس سے عراق میں امریکی فوج میں شامل ہوتا رہا ہے اور گذشتہ برس اس کو فرائض کی صحیح ادائیگی نہ کرنے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا- اس درمیان امریکہ کے سیکورٹی عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ فلوریڈا ہوائی اڈے کا حملہ آور نفسیاتی لحاظ سے مشکلات سے دوچار تھا اور وہ اس بات کی شکایت کیا کرتا تھا کہ اسے عجیب و غریب آواز سنائی دے رہی ہے جس کی بنا پر اس کا علاج بھی کیا گیا تھا-

امریکہ کے سیکورٹی عہدیدروں کا کہنا ہے کہ سینٹیا گو نے یہ فائرنگ اکیلے ہی کی ہے اور اس حملے میں دہشت گردی کا عنصر نہیں ہے- اسٹیبن سینٹیاگو کے رشتے داروں نے بھی بتایا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض تھا- فلوریڈا ہوائی اڈے پر سینٹیاگو نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور تیرہ دیگر کو زخمی کر دیا ہے-

 

ٹیگس