امریکی وزیر دفاع کے لئے جیمز میٹیس کے نام کی توثیق
Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
امریکی سینٹ کی مسلح افواج کمیٹی نے وزارت دفاع پنٹاگون کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائرڈ جنرل جیمز میٹیس کے نام کی توثیق کر دی ہے-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس گذشتہ ہفتے ایک ایسے قانون کو منسوخ کئے جانے کی حمایت کرکے، کہ جس سے جمیز میٹیس کو وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہونے میں قانونی مشکلات درپیش تھیں، پنٹاگون کا سربراہ بننے کی راہ ہموار کردی- امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ بیس جنوری کو، جیمزمیٹیس کا نام سینٹ میں وزیر دفاع کی حیثیت سے پیش کریں گے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں وہ ٹرمپ کابینہ کے پہلے رکن ہوں گے جو باضابطہ طور پر امریکہ کی نئی حکومت میں کسی وزارت کا عہدہ سنبھالیں گے-امریکی وزارت دفاع ،دنیا کے مختلف علاقوں میں فوجی مداخلت کے سبب، بہت زیادہ مسائل و مشکلات سے دوچار ہے-