Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ

میکسیکو میں سوشل میڈیا پر امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

میکسیکو میں سوشل میڈیا پر گڈ بائی سٹار بکس یا امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

میک ڈونلڈ، کے ایف سی، والمارٹ اور ہوم ڈیپوٹ جیسی دیگر امریکی کمپنیوں کی مصنوعات کو بھی بائیکاٹ کی فہرست میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تحریک چلانے والوں نے میکسیکو کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی مصنوعات خریدنے کے بجائے میکسیکو کی مصنوعات خریدیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اور میکسیکو کے مہاجروں کو امریکہ سے نکال باہر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد میکسیکو کے حکام اور عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس