Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  •  مسجد میں فائرنگ کرنے والا دہشتگرد ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی

کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشتگرد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو جاں بحق کرنے والے دہشتگرد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

27 سالہ الیگزینڈر بیزوناٹی سفید فام اور مقامی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ دہشتگرد مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا ۔

دہشتگرد کو کیوبک سٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر 6 افراد کے قتل اور 5 افراد کے اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

دہشتگرد الیگزینڈر کے کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی اور دھیمے مزاج کا شخص تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر کیوبک کی مسجد میں فائرنگ سے 6 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

 

ٹیگس