Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • بچوں کے خلاف سعودی حملوں کی مذمت

بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے یمنی بچوں کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

 یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے ڈپٹی ڈائریکٹر گرانٹ برچرڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی بچوں اور ان کے گھر والوں کو دو سال سے جاری سعودی جارحیت کا سنگین نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بیان کے مطابق دو سال سے جاری سعودی جارحیت میں میں ڈیڑھ ہزار کے قریب بچے شہید اور ہزاروں معذور ہوئے ہیں۔

بیان میں یمن کے شہر ارحب  میں مجلس ترحیم پر سعودی عرب کی حالیہ بمباری کو ایک المیہ قرار دیا گیا ہے۔
 سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمالی علاقے ارحب میں ایک مجلس ترحیم پر حملہ کر دیا تھا جس میں عورتوں اور بچوں سمیت آٹھ افراد شہید اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔  

 

ٹیگس