Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • مصر، 7 تکفیری دہشت گرد ہلاک

مصری فوج نے صحرائے سینا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مصری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصری فوج نے العریش علاقہ میں 7 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کی ذیلی تنظیم انصار بیت المقدس سے تھا ۔

مصری فوج نے داعش کے حامی دہشت گردوں کے خلاف صحرائے سینا میں وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس