Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ

چین اپنے دفاعی بجٹ میں سات فیصد اضافہ کرنے جارہا ہے۔

چینی پارلیمنٹ میں دی نیشنل پیپلزکانگریس کی ترجمان فو یینگ نے ہفتے کو بتایا کہ چین کا دفاعی بجٹ سات فیصد تک بڑھایا جارہاہے۔

چینی پارلیمنٹ میں نیشنل پیپلز کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ چین کی سیکورٹی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے اس کا دیگر ملکوں کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

چین نے گذشتہ برس بھی اپنے دفاعی بجٹ میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے دفاعی اخراجات ملک کی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد ہوں گے۔ چین کے نئے دفاعی بجٹ کی اصل اعداد وشمار   نیشنل پیپلزکانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے جو اتوار سے شروع ہوگا اور دس روزتک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی بجٹ میں دس فیصد اضافہ کر رہاہے۔

چین کے دفاعی معاملوں کے ماہر اور سابق چینی جنرل ھونگوانگ نے جمعے کو کہا تھا کہ امریکا کے دفاعی بجٹ کے اضافے کے جواب میں  چین کے دفاعی بجٹ میں بارہ فیصد اضافہ کیا جانا چاہئے۔

امریکا کے بعد چین دوسرا ملک ہے جس کا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ ہوتاہے۔ 

ٹیگس