بنگلہ دیش میں دہشتگردی سے پہلے دہشتگرد ہلاک
Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے نواحی علاقے میں دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
بنگلہ دیش میں پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کے بارے میں ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس جماعت سے تھا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ ان کے قبضے سے کس قسم کا بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں داعش کے خطرے کے پیش نظر ایک آپریشن شروع کیا ہے جس کی زد میں آنے والے یہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔