Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • مصر، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن، 15 ہلاک

مصری فوج نے جزیرہ سینا میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے جزیرہ سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس سے قبل دہشت گردوں کے نصب کردہ بم دھماکے کے نتیجے میں مصر کے 10 فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

مصری حکام کے مطابق  دہشت گرد، فوجیوں اور داعش کے مابین جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

فوجی  ذرائع کے مطابق جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں، جب فوجیوں نے تکفیری دہشت گردوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اور استعمال کے لیے تیارشدہ بم بھی بر آمد ہوئے۔

ٹیگس