بنگلہ دیش: دہشت گردوں کے خلاف کارروائي، تین افراد ہلاک چالیس زخمی
Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
شمال مشرقی بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب کمانڈو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کے نزدیک ہوئے ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے جبکہ عمارت کے سامنے ہوئے دوسرے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو ایک خودکش حملہ آور نے ائیرپورٹ کے قریب اپنے آپ کو اڑا دیا تھا جس کے بعد دہشتگرد گروہ داعش نے کہا تھا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا۔