امریکی حکومت میں بدعنوانیوں کا اعتراف
حفظان صحت سے متعلق اوباما کیئر منصوبے کا متبادل منصوبہ نافذ کروانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکہ کے بجٹ اور منیجمنٹ امور کے ڈائریکٹر نے واشنگٹن میں وسیع پیمانے پر فساد پائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بجٹ اور منیجمنٹ امور کے ڈائریکٹر میک مولونی نے کہا ہے کہ جو چیز حکومت امریکہ کے لئے مایوس کن تاہم ایک طرح سے سبق آموز ہونے کا باعث بنی ہے وہ یہ ہے کہ واشنگٹن، اس سے کہیں زیادہ کرپٹ ہے کہ جس کا اس سے قبل سرکاری حکام کی جانب سے تصور کیا جا رہا تھا۔
انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت اپنے ابتدائی پینسٹھ دنوں میں واشنگٹن کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے کارکنوں نے امریکی صدر کا ساتھ نہ دینے پر امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اراکین کو خبردار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے کارکنوں کے سربراہ رینس پریبس نے اوباما کیئر منصوبے کی منسوخی کے بارے میں امریکی قانون وضع کرنے والے اراکین کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس میں ریپبلکن اراکین کو چاہئے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کریں یا پھر انے سلسلے میں امریکی صدر کے بے توجہی کے لئے خود کو آمادہ کرلیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی کانگریس کے اراکین کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔