Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • بریگزٹ کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم اور یورپی کونسل کے سربراہ کے درمیان مذاکرات

برطانیہ کی وزیر اعظم اور یورپی کونسل کے سربراہ نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے سلسلے میں مذاکرات کئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے جمعرات کو یورپی یونین سے اپنے ملک کی علیحدگی کا عمل شروع ہونے کے سرکاری اعلان کے ایک ہفتے بعد لندن میں بریگزٹ کے سلسلے میں یورپی کونسل کے سربراہ ڈونالڈ ٹسک سے ملاقات اور گفتگو کی-

برطانوی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کی گہری شراکت داری کو برقرار رکھے اور فریق مقابل بھی یہی چاہتا ہے-

برطانوی وزیر اعظم نے چھبیس مارچ دو ہزار سترہ کو ڈونالڈ ٹسک کو لیسبن معاہدے کی پچاسویں شق کو فعال کرنے کے بارے میں ایک خط روانہ کرنے کے ساتھ ہی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا-

یورپی پارلیمنٹ نے بھی ایک بل منظور کر کے برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کے بارے میں اس یونین کی ریڈ لائن کا تعین کر دیا-

یورپی پارلیمنٹ نے اس بل میں واضح کر دیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ مذاکرات میں مالی مسائل اس کے تحفظات میں شامل ہیں-

 

ٹیگس