بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دے دی گئی
Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
بنگلہ دیش میں آج صبح جماعت اسلامی کے رہنما سمیت تین افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے آج کہا کہ مفتی عبدالحنان اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کوآج صبح پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے مفتی عبدالحنان اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کو 2004 میں برطانوی سفیر پرگرینیڈ حملے کے لئے سزائے موت سنائی تھی۔ اس حملے میں اگرچہ برطانوی سفیر انور چودھری محفوظ رہے تاہم 3 اعلی پولیس آفیسر ہلاک اور 70 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پھانسی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔