دنیا دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہوجائے، ولادی میر پوتن
Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں متحدہ طریقہ کار اختیار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن نے ماسکو میں چھٹی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں متحدہ طریقہ کار اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ماسکو سیکورٹی اجلاس، شریک ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور اطلاعات کے تبادلے کے لئے مناسب موقع ہے۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس وقت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مہم مضبوبط بنانے میں شریک ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی ضرورت ہے۔