بتدریج مفاہمت کی بنیاد پر بریگزٹ مذاکرات
یورپی کونسل کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں بتدریج ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر مذاکرات کئے جائیں گے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے جمعے کے روز بریگزٹ کا جائزہ لینے کے لئے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے یورپی یونین کے ستّائیس رکن ملکوں کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں بتدریج ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر مذاکرات کئے جائیں گے۔
یورپی یونین کے رکن ملکوں کا یہ اجلاس ہفتے کے روز برسلز میں منعقد ہو رہا ہے۔یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ کو چاہئے کہ یورپی یونین کے اراکین کے ساتھ تمام مالی معاہدوں کا احترام کرے۔واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں باضابط مذاکرات کا عمل گذشتہ انتیس مارچ کو شروع ہوا ہے۔