May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا امریکہ کے لئے بڑا خطرہ ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائیسر نے پیونگ یانگ کے خلاف واشنگٹن کی مخاصمانہ پالیسیوں کے تحت ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور اس کے اتحاد یوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی بدھ کی رات کہا ہے کہ واشنگٹن پیونگ یانگ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے اکتّیس مارچ کو شمالی کوریا کے ایٹمی و میزائلی پروگراموں کی بنا پر اس ملک کے گیارہ تجارتی نمائندوں اور ایک صنعتی کمپنی کے خلاف پابندی عائد کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے اٹھائیس اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے پیونگ یانگ کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے پر تاکید کی تھی۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی مداخلت اور اشتعال انگیز اقدامات اور شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ فوجی اقدامات کی دھمکیوں کی بنا پر جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال مکمل کشیدہ بنی ہوئی ہے۔

ٹیگس