May ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ریپبلیکن پارٹی کے ہیلتھ کیئر بل کے خلاف امریکی عوام کا احتجاج

امریکی عوام نے نیویارک میں ریپبلیکن کے ہیلتھ کیئر منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پول رایان کے دورہ نیویارک کے موقع پر اس شہر کے باشندوں نے امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کے ہیلتھ کیئر منصوبے کی جگہ نئے ہیلتھ کیئر منصوبے سے متعلق ریپبلیکن اراکین کانگریس کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ہیلتھ کیئر منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے اعلان کیا کہ عوام نئی شرطوں کو قبول نہیں کریں گے اسی لئے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا ہیلتھ کیئر منصوبہ، اقتصادی طور پر غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے مفاد میں نہیں ہے۔واضح رہے کہ حفظان صحت سے متعلق اوباما کیئر بل کو مارچ دو ہزار دس میں منظوری دی گئ‏ی تھی جس کی جگہ ٹرمپ حکومت، نیا ہیلتھ کیئر بل منظور کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس