May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • خالدہ ضیاء کے ساتھیوں سمیت 27 افراد کوعمرقید

بنگلہ دیش میں جہاں خالدہ ضیاء اور حسینہ واجد کف کے مابین سیاسی کشمکش اپنے عروج پر ہے وہیں عدالت نے خالدہ ضیاء کے ساتھیوں سمیت 27 افراد کوعمرقید کی سزا سنائی ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے ایک نجی فوٹو گرافر نورالدين احمد سمیت 27 لوگوں کو 1990 کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سرکاری وکیل سید شمس الحق کا کہنا تھا کہ تیز رفتار ٹریبونل نے نورالدين احمد سمیت تمام 27 ملزمان کو بنگلہ دیش تعزیرات کے آرٹیکل 149 کے تحت مجرم پایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جن 27 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ سب کے سب دائیں بازو یعنی فریڈم پارٹی کے رکن تھے۔

ٹیگس