چین میں زلزلہ 8 افراد جاں بحق
May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
چین کے مغربی علاقے ژنجیانگ میں آج علی الصبح زلزلے سے 8 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسیوں اور یو ایس جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 58 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 تھی۔
زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تاجکستان کے شہر مرغوب سے 126 کلومیٹر جنوب مشرق میں چین اور تاجکستان کی سرحد کے قریب تھا۔
زلزلے سے ژنجیانگ میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ مقامی اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ زلزلے میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔