یورپی یونین سے بریگزٹ کے اخراجات کا مطالبہ
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ اس یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے اخراجات وہ خود برداشت کرے۔
اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے اسی طرح برطانیہ سے باج وصولنے کی کوشش کئے جانے پر یورپی یونین کے مذاکرات کاروں پر تنقید بھی کی۔برطانیہ کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ان کا ملک کوئی رقم ادا کئے بغیر یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔اقتصادی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ برطانیہ جب یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرے گا تو اس ملک پر قرضوں کا بوجھ چوراسی ارب پونڈ تک پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں باضابطہ طور پر مذاکرات مارچ کے مہینے میں شروع ہوئے ہیں۔