May ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • میزائل تجربہ نیوکلیائی اسلحہ لے جانےکے لئے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کے نئے میزائل کے تجربے کا مقصد نیوکلیائی اسلحہ لے جانے کی اہلیت کی توثیق کرنا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے آج کہا کہ پیونگ یانگ نے کل درمیانی درجے تک مارکرنے والی ایک جدید قسم  کےمیزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔ کے سی این اے کے مطابق یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُون کی قیادت میں کیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پرسخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائل کے تجربے اوراعلی درجے کی میزائل ٹیکنیک حاصل کرنے کے دعوے کی تحقیقات کئےجانےکی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کل کسانگ علاقے سے 787 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد شمالی کوریا نے کہا کہ اس میزائل تجربے کا مقصد بڑے پیمانے پر بھاری نیوکلیائی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔

ٹیگس