گردن توڑ بخار سے 180 افراد جاں بحق
May ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک نائیجر میں گردن توڑ بخار سے 180 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے اس سال کے آغاز سے اب تک نائیجر میں گردن توڑ بخار سے 180افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں گردن توڑ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جنوری سے لے کر اب تک ملک میں اس مرض کا شکار ہو کر تقریباً 180 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ملک میں گردن توڑ بخار میں مبتلا افراد کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ گردن توڑ بخار مختلف قسم کی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بخار چھینکنے، کھانسنے اور مریض سے قربت کی وجہ سے دوسروں میں منتقل ہو جاتا ہے۔