May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • کانگو کی جیل سے 3 ہزارقیدی فرار

افریقی ملک کانگو کی اہم جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کانگو کی مکالا جیل پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا جس کے بعد 3 ہزار سے زائد قیدی فرار ہوگئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا اور اپنے ہمراہ تقریبا 50 قیدیوں کو ساتھ لے گئے جب کہ اس موقع پر مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدی انتہائی خطرناک ہیں اور انہیں کہیں بھی دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر آگاہ کیا جائے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں میں سابق سیاستدان اور خود کو خلیفہ کہلوانے والا نی موندا نسیمی بھی شامل ہے جس کے پیروکاروں نے جیل پر حملہ کیا۔

 

ٹیگس