امریکی صدر ٹرمپ کوایک اور جھٹکا
May ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اور جھٹکا لگا ہے۔
امریکی وفاقی اپیللٹ عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 مسلمان ممالک ایران، لیبیا، سومالیہ، سوڈان، شام اور یمن پر سفری پابندیوں کی اپیل خارج کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے ایک اور قانونی جھٹکا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ چھ اسلامی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی، عدالت نے نئی امریکی پابندیوں کو غیر موثر کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔