May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی دفاعی میزائل سسٹم کے فروغ پر روس و چین کی مخالفت

روس اور چین نے امریکہ کے دفاعی میزائل سسٹم میں جنوبی کوریا اور جاپان کی شراکت کی شدید مخالفت کی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوف نے نئے بین الاقوامی تعلقات کی کیفیت کی طرف آگے بڑھنے کے زیرعنواں، روس و چین کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو، بیجنگ کے ہمراہ ہمیشہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خلاف رہا ہے اور روس و چین کا خیال ہے کہ فوجی اقدام اور امریکہ کے ساتھ جاپان و جنوبی کوریا کی ہمراہی سے جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کوریا کا بحران، روس امریکہ تعلقات میں کشیدگی کا محور بنا ہوا ہے۔

ٹیگس