Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کا ایک اوراقدام

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرایا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں پہلے ہی عالمی پابندیوں کے شکار شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے میزائل تجربات اور پیانگ یانگ کے متنازع جوہری پروگرام کی روک تھام ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان نئی امریکی پابندیوں میں مزید 14 افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے چار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسلسل میزائلی تجربے کر رہا ہے۔

 

ٹیگس