Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ میں ایران مخالف بل کی منظوری

امریکی سینیٹ نے ایران مخالف اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں وضع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

روزنامہ اسٹار ٹریبون کے مطابق، ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بل کی منظوری کے حق میں بیانوے اور مخالفت میں صرف سات ووٹ پڑے۔ اس بل کی رو سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے میزائل پروگرام کے لیے کام کرنے والے لوگوں کے نام پابندیوں کے فہرست میں شامل کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔امریکی سینیٹ کی جانب سے یہ بل ایسے وقت میں منظور کیا گیا جب بدھ کے روز ایران کو دو دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔امریکی صدر نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ داعش کو واشنگٹن نے ہی بنایا ہےامریکہ کے متنازعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، واشنگٹن کی ایران مخالف پالیسیوں میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔

ٹیگس