Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • روس کا نئی امریکی پابندیوں پر سخت انتباہ

امریکی سینیٹ میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کے بعد کرملین نے واشنگٹن کے اس اقدام کے نتائج کے بارے میں سخت انتباہ دیا ہے۔

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرملین کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں روس پر پابندی عائد کرنے کے امریکی سینیٹ کے اقدام نے جوابی پابندیوں میں شدت کا امکان پیدا کر دیا ہے جبکہ ماسکو ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا-

روسی فیڈریشن کی کونسل کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ ولادیمیر جباروف نے امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیئے جانے اور روس کی جانب سے امریکہ کے خلاف پابندیاں بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

امریکی سینیٹروں نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کی بنیاد پر امریکی صدر ٹرمپ کے پاس ماسکو پر دباؤ کم کرنے کا اختیار نہیں رہ گیا ہے-

امریکی سینیٹر، ماسکو پر امریکہ کے دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں اس ملک کے بارے میں غلط اطلاعات دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہیں-  

 

ٹیگس