Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد زندہ دب گئے

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ میں کم از کم100 افراد دب گئے ہیں۔

چین کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ ہوئی جس میں کم از کم 100 افراد زندہ دب گئے اور کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ریسکیو کا کام شروع کر دیاگیا ہے اور بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے اور 1998 میں ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے تقریبا 4000 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

ٹیگس