شمالی کوریا کے ساتھ گفتگو پر تاکید
Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ گفت و شنید جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے مضبوط اور مؤثر اقدامات ہی بحرالکاہل کے ممالک کی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے شمالی کوریا کے ساتھ گفت و شنید جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات کرتا رہے گا ۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب شمالی کوریا کے معاملے پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا اور وقت آگیا ہے کہ شمالی کوریا کو بھرپور ارادے کے ساتھ جواب دیا جائے۔