Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • اسنوڈن نے اسامہ کے زندہ ہونے کا دعویٰ کردیا

القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں متضاد بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا نے وکی لیکس کے بانی ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں اور وہ ان چیزوں سے ناواقف ہیں۔

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اور خیریت سے جزیرہ بہاماس میں ایک نامعلوم مقام پر ہے۔

ماسکو میں روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا کہ امریکی سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق سرغنہ کی ہلاکت کاجعلی ڈراما رچایا، ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ اب بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دیگر ذرائع نے اسامہ کے زندہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔

 

ٹیگس