امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
سیکڑوں امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بوسٹن میں مظاہرہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اس مظاہرے میں میساچوسٹس سے امریکی سینیٹر ایڈ مارکی بھی اس مظاہرے میں شریک تھے، انہوں نے مظاہرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی کھلی مخالفت کا اعلان کیا۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ چھے مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پرعائد کی جانے والی پابندیوں کے سخت مخالف ہیں۔
امریکی صدر کی نئی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کافی عرصے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکہ کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امیگریشن آرڈر کے بعض حصوں پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔