فرانس کے سابق صدر سرکوزی گرفتار
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر حراست میں لئے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سرکوزی پر1993 میں پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت پر کک بیک لینے اور یہ رقم الیکشن مہم پرخرچ کرنے کا الزام ہے، سرکوزی اس وقت وزیرخزانہ اورسابق وزیراعظم ایڈورڈ بالاڈور کی انتخابی مہم کے انچارج تھے۔
سماعت مکمل ہونے پر مقدمہ باقاعدہ عدلیہ کو بھیج دیا گیا ہے اور سرکوزی سمیت اس کیس میں ملوث6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی کو غیر قانونی فنڈز کے استعمال، بدعنوانی اور اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزام میں متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے۔
نیکولس سرکوزی کے خلاف انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے اور جولائی 2014 ءمیں ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے اثرو رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔
ان کے خلاف2012ء کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وصول کئے گئے عطیات میں بدعنوانی کے الزامات پر مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
سرکوزی کو گزشتہ کئی سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور وہ عدالت کے چکر بھی لگاتے رہے ہیں۔