Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگادیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں اضافے کی نئی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔

شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے حوالے سے عائد کی جانے والے نئی پابندیوں کا بل امریکہ نے سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا جس کی کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی۔
قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا کے ساتھ ایک ارب ڈالر مالیت سالانہ کے لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
قرارداد میں شمالی کوریا کی جانب سے کوئلے، لوہے اور دیگر دھاتوں کے علاوہ سی فوڈ کی برآمدات پر مکمل پابندی ہوگی۔
مذکورہ اشیا کی برآمدات کے ذریعے شمالی کوریا کو سالانہ تین ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
اسی قرارداد میں شمالی کوریا کی افرادی قوت کو بیرون ممالک بھیجے جانے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
شمالی کوریا نے حال ہی میں بیلسٹک میزائلوں کے دو تجربات انجام دیئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ شمالی کوریا کے نئے میزائل امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹیگس